8 اگست 2020 - 13:02
لبنان میں ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

ڈچ وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ لبنان میں ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ بیروت بندرگاہ میں ہوئے خوفناک دھماکے میں تین دن شدید زخمی رہنے کے بعد فوت ہوگئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ، لبنان میں ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ ہیڈویگ والٹ مینس مولیر کا آج (ہفتے کے روز) بیروت بندرگاہ میں خوفناک دھماکے کے بعد انتقال ہوگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ ہفتے منگل کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 154 افراد جانبحق اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

لبنانی وزارت صحت نے لاپتہ افراد کی تعداد 60 بتائی ہے۔

...........

242